خبرنامہ خیبر پختونخوا

تین روز قبل اغوا ہونے والا بچہ چناب نگر سے بازیاب

چنیوٹ: (ملت+اے پی پی) ملزم جبار نے تیسری جماعت کے طالب علم یاسین فاضل کو اغوا کیا جسے چناب نگر پولیس نے ٹریس کر لیا اور بچہ کو بازیاب کرا لیا۔ ملزم پہلے بھی پولیس کو اغوا کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیسری کلاس کا طالب علم یاسین فاضل کو ملزم جبار نے اغوا کیا۔ پولیس نے ملزم کو جیو فینسنگ سے گرفتار کیا۔ بچے کا کہنا ہے کہ ملزم اس کے ساتھ بد فعلی کرتا رہا۔ –