خبرنامہ خیبر پختونخوا

جامعہ پشاور کی جانب سے نامکمل داخلہ فارم والے ایم فل اور پی ایچ ڈی امیدواروں کی لسٹ جاری

پشاور۔(ملت آن لائن)جامعہ پشاور نے باٹنی میں ایم فل /پی ایچ ڈی کے داخلے کے خواہشمند ان تمام امیداواروں کی لسٹ جاری کردی جن کے داخلہ فارم نامکمل ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 26اکتوبر تک باٹنی ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے اپنے داخلہ فارم مکمل کریں۔ نامکمل داخلہ فارم والے 57امیدواروں کی لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.uop.edu.pkپر جاری کردی گئی ہے۔