خبرنامہ خیبر پختونخوا

جامعہ پشاومیں جونیئر آڈیٹر کی آسامی کے لئے کمپیوٹر ٹیسٹ 15 نومبر کو ہو گا

پشاور (ملت + اے پی پی) جامعہ پشاور کے زیر اہتمام جونیئر آڈیٹر (بی پی ایس 14) کی آسامی کے لئے کمپیوٹر ٹیسٹ 15 نومبر کو ہو گا ۔ مذکورہ آسامی کے لئے تحریری امتحان میں 27 امیدوار کامیاب ہوئے ٗ جن کا کمپیوٹر ٹیسٹ 15 نومبر منگل کو صبح دس بجے جامعہ کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہو گا۔