خبرنامہ خیبر پختونخوا

جتماع کیلئے مثالی اور تاریخی تیاریاں مکمل کر لی گئیں: لیاقت بلوچ

پشاور(ملت + آئی این پی) جماعت اسلامی پاکستان کے جنر ل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے اجتاع عام کے لیے مثالی اور تاریخی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اجتماع گاہ کے شکل میں ایک نیا شہر بسا لیا گیا ہے جس میں عارضی ہسپتال ، بچوں کے لیے پلے لینڈ ، نوجوانوں کے سرگرمیوں کے لیے بہتر انتظاما ت کرلیے گئے ہیں ۔صوبے کے تاریخ میں خواتین کا اتنا بڑا اجتماع پہلی دفعہ منعقد ہورہا ہے ۔اجتماع میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے سکھ ، ہندو ، عیسائی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ وہ جماعت اسلامی کے اجتماع گاہ کے دورے کے بعد مرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ، جنر ل سیکرٹری عبدالواسع ، اسلام آباد میڈیا کے انچارج شاہد شمسی ، سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اور مولانا عبدالاکبر چترالی بھی لیاقت بلوچ کے ہمراہ تھے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ اجتماع عام سے صوبے کے عوام کو حوصلہ اور امید ملے گا اور پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست کا منزل ملے گا ۔ اللہ نے پاکستان کے بے پناہ وسائل دیے ہیں لیکن کرپشن اور احتساب نہ ہونے کی وجہ سے پورے ملک وملت کے لیے ناقابل بیان مسائل پید ا کردیے ہیں ۔ اس لیے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی تمنا رکھنے والے تمام لوگوں کے لیے کہ ایک عزم نو اور جہد مسلسل کا پیغام ثابت ہوگا ۔ ہم استحصالی اور طبقاتی نظام کو بدلنے کیلئے اٹھے ہیں ،ہماری سیاست کا مرکز و محور عام آدمی کو اسٹیٹس کو کی پروردہ قوتوں کی غلامی سے نکالنا ہے ۔اسٹیٹس کو کے بت آئے روز پارٹیاں اور جھنڈے بدلتے ہیں ، سیاسی پارٹیاں خاندانی پراپرٹیاں بن چکی ہیں ۔عوام کی پارٹی صرف جماعت اسلامی ہے جہاں کسی وڈیرے ،ساہوکار اور کرپشن کے محل تعمیر کرنے والے کا قبضہ نہیں بلکہ یہ اجلے کردار کے دیانتدار اور عوام کے خادم ورکروں کی جماعت ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کے قومی سیاست میں خیبرپختونخوا ایک گیٹ ووے کی حیثیت رکھتا ہے اور اس خطے کے حالات بالکل نشاندہی کر رہے ہیں کہ استعماری قوتوں نے پختونوں کی اسلام سے محبت اور باطل قوت کے مقابلے میں استقامت کی طاقت کو ریزہ ریزہ کرنے کی ہر سازش ہمیشہ جاری رکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں کے عوام نے نفاذ شریعت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ہمارا ہدف ہے کہ یہ قربانیاں رنگ لائیں اور غلبہ دین کا ذریعہ بنے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں اس خطے کا اسلامی تشخص تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور یہ اجتماع عام ازسر نو اس کی حفاظت اور منزل کے تعین کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ اجتماع عام نوجوانوں کے لیے جذبہ حریت اور آگے بڑھنے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نظریاتی و مالیاتی کرپشن کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو روڈ میپ دیں گے اور اجتماع عام میں قومی ترجیحات اور ایجنڈے کا اعلان ہوگا جس کے بنیاد پر پورے ملک میں رابطہ عوام مہم کی طرف جائیں گے اور کرپشن کے خلاف جاری تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔