خبرنامہ خیبر پختونخوا

جلد چین کا دورہ کروں گا،پرویز خٹک

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک جلد چین کے دورہ پر روانہ ہونگے۔گزشتہ روز نوشہرہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ وہ جلد چین کا دورہ کریں گے اور اپنے دورہ کے دوران چینی حکام کے ساتھ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاہدوں پر دستخط کریں گے جن میں چترال سے گلگت اور چکدرہ تک سڑک کی تعمیر ، 1200 میگاواٹ کے ہائیڈل پاور اور چارسدہ، مردان، صوابی ، نوشہرہ اور پشاورکو ٹرین کے ذریعے ملانے کا منصوبہ شامل ہو گا۔ پرویز خٹک نے پاک چین اقتصادی راہ داری کے حوالے سے کہا کہ اس منصوبے کے تحت صوابی میں ایک صنعتی پارک بھی تعمیرکیا جائے گا۔