خبرنامہ خیبر پختونخوا

جماعت اسلامی دلائل کے ساتھ عدالت میں موجود ہے: سراج

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف دلائل کے ساتھ عدالت میں موجود ہے،سرکاری وکیل کمزور کیس لڑ رہے ہیں، آج اس بات کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے کہ وزیر اعظم خود عدالت آئیں اور پاناما کیس سے متعلق ابہام دور کریں، جس کے دامن پر کرپشن کے دھبے ہوں ، عوام انہیں انتخابات میں مسترد کر دے۔وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رتھے۔ انہوں نے کہا کہ جس بھی ملک کے سربراہ کا نام پانامہ پیپرز میں آیا یا تو اس نے استفیٰ دیا یا وضاحت دی، ان کی جماعتوں نے ان کا احتساب کیا لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں ہے،اس لیئے ضروری ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد سے جلد آئے،کرپشن کیخاتمے کا دارومدار اس کیس کے فیصلے پر ہو گا۔سراج الحق نے کہا کہ سرکاری وکیل ایک کمزور کیس لڑ رہے ہیں، مخدوم علی خان نے جو دلائل دیے اس میں انھوں نے الفاظ کا سہارا لیا، کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی عدالت میں دلائل کیساتھ موجود ہے، وزیر اعظم خود عدالت آکر ابہام دور کریں کیونکہ اس بات کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے کہ وزیر اعظم خود عدالت آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام میں شعور پیدا رہی ہے،جس کے دامن پر کرپشن کے دھبے ہوں ، عوام انہیں انتخابت میں مسترد کر دے۔(ار)