خبرنامہ خیبر پختونخوا

جمرود کےعلاقے شاکس میں کارروائی،4 خودکش حملہ آورگرفتار

خیبرایجنسی:(آئی این پی) خیبرایجنسی میں جمرود کےعلاقے شاکس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کی کارروائی میں 4 مبینہ خودکش حملہ آوروں کوگرفتار کر لیا گیا ہے، 5 خودکش جیکٹس بھی برآمد بھی کرلی گئی ہیں،پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے دہشتگرد یوم آزادی پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ خیبرایجنسی میں کارروائی کرکے چار خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 25کلو گرام بارودی مواد سے بھرے 5جیکٹ برآمد ہوئے ہیں ۔کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ضیا اللہ مروت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بڑے پیمانے پر تباہی مچانا چاہتے تھے ۔دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے ۔ہم اپنی سیکیورٹی سے غافل نہیں ہیں ۔