خبرنامہ خیبر پختونخوا

جمعیت علمائے اسلام(ف) کا دوروزہ اجلاس 28جنوری کو طلب

پشاور۔: (ملت+اے پی پی)جمعیت علمائے اسلام(ف) خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ اورضلعی امر ونظمین کا دوروزہ اجلاس 28جنوری کو پشاور میں طلب کرلیاگیاہے‘ جے یو آئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخواکی مجلس عاملہ اور ضلعی امر اء ونظمین کا اجلاس 28اور 29جنوری صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں طلب کیاگیاہے جس کی صدارت صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال‘ صدسالہ عالمی اجتماع اور دیگر اہم امور سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔