خبرنامہ خیبر پختونخوا

جنرل راحیل کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: خٹک

پشاور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ‘ آپریشن ضرب عضب سے صوبے میں امن و امان قائم ہوا ہے۔ وہ منگل کو ہفتہ ایف سی کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف بہترین سپہ سالار ہیں وہ باعزت طریقے سے جا رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب سے صوبے میں امن و امان قائم ہوا ہے۔ آپریشن ضرب عضب جنرل راحیل شریف کا بہترین کارنامہ ہے۔ پاک فوج نے متاثرین کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔