خبرنامہ خیبر پختونخوا

جنوبی وزیرستان:آئی ڈی پیز کی واپسی کا مرحلہ آج سے شروع

جنوبی وزیرستان:(اے پی پی)جنوبی وزیرستان آپریشن راہ نجات کے آئی ڈی پیز کی واپسی کامرحلہ آج سے شروع ہورہاہے۔ ایف آر ٹانک میں قائم رجسٹریشن کیمپ سے دس ہزار متاثرین خاندانوں کی واپسی ہوگی۔ ایف ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی وزیرستان آپریشن راہ نجات کے آئی ڈی پیز کی واپسی کا تیرہواں مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ ایف آرٹانک میں قائم کئے گئے رجسٹریشن کیمپ سے دس ہزار خاندانوں کی واپسی ہوگی۔واپسی کایہ مرحلہ سولہ مئی تک جاری رہے گا۔واپس جانے والے آئی ڈی پیز میں سروکئی،تیارزہ،لدھا اور سراروغا کے مکین شامل ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ اورسیکیورٹی فورسزحکام کے مطابق نادرا سے تصدیق شدہ تمام رجسٹرڈ آئی ڈی پیزخاندانوں کو سم کارڈ کے ذریعے دس ہزار اور اے ٹی ایم کے ذریعے پچیس ہزار مالی امداد کے علاوہ چھ ماہ کا راشن اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔ آپریشن راہ نجات کے آئی ڈی پیز کی واپسی کا مراحلہ چار دسمبردو ہزار دس سے شروع ہواتھا جس کے دوران اب تک ستائیس ہزار خاندانوں کی واپسی ہوچکی ہے ،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔