خبرنامہ خیبر پختونخوا

جنوبی وزیرستان :آئی ڈی پیز کی واپسی آج بھی جاری رہے گی

میرانشاہ:(آئی این پی) جنوبی وزیرستان آپریشن راہ نجات کے آئی ڈی پیز کی واپسی کا مرحلہ آج تیسرے روز بھی جاری رہے گا، گذشتہ دو روز کے دوران تین سو سے زائد خاندان اپنے علاقوں کو واپس روانہ ہو چکے ہیں ۔ جنوبی وزیر ستان آپریشن راہ نجات کے آئی ڈی پیز کی واپسی آج تیسرے روز بھی جاری رہے گی، ایف ڈی ایم اے کے مطابق ایف آر ٹانک خڑکئی کے مقام ہر قائم ٹرانزٹ کیمپ میں آئی ڈی پیز خاندانوں کی رجسٹریشن جاری ہے جبکہ گذشتہ دو روزکے دوران تین سو سے زائد خاندانوں کی واپسی ہوئی، سولا مئی تک جاری رہنے والے واپسی کے اس مرحلے میں دس ہزار آئی ڈی پیز خاندانوں کی واپسی ہو گی۔ واپسی کرنے والے آئی ڈی پیز میں سروکئی ، تیا رزہ ، لدھا اور سراروغاکے مکین شامل ہیں۔پولیٹکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق واپسی کرنے ہونے نادرہ سے تصدیق شدہ تمام رجسٹرڈ آئی ڈی پیز خاندانوں کو سم کارڈ کے زریعے دس ہزار اور اے ٹی ایم کے ذریعے پچیس ہزار روپے مالی امداد کے علاوہ چھ ماہ کا راشن اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔ آپریشن راہ نجات کے آئی ڈی پیز کی واپسی کا مراحلہ چار دسمبر دو ہزار دس سے شروع ہوا تھا جس کے دوران اب تک ستائیس ہزار خاندانوں کی واپسی ہو چکی ہیں، آئی ڈی پیز کی واپسی کے موقع سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، واپسی کر نے والے آئی ڈی پیز خاندانوں کے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچای کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔