خبرنامہ خیبر پختونخوا

جنوبی وزیر ستان کے بے گھر خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری:فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ

اسلام آباد:(اے پی پی) دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیر ستان کے بے گھر خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اب تک 15 ہزار 8 سو خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق فاٹا میں جاری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کے بے گھر خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ان بے گھر خاندانوں کی واپسی کا دو مراحل میں مکمل ہوئی ہے پہلے مرحلے میں گیارہ ہزار آٹھ سو خاندان جبکہ دوسرے مرحلے میں چار ہزار 792خاندان جبکہ ٹوٹل پندرہ ہزار آٹھ سو خاندان واپس اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ۔ واپس جانے والے خاندانوں کو دفاعی حکومت کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ چھ ماہ کیلئے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے اشیائے کے خوردنوش ، خیمے اور دیگر اشیائے فراہم کی جا رہی ہیں ۔ حکام کے مطابق واپس جانیوالے خاندانوں کے آٹھ ہزار 775بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق آپریشن سے متاثر ہونے والے علاقوں میں تعمیر نو بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔