خبرنامہ خیبر پختونخوا

جن ملکوں نے تعلیم پر زور دیا آج وہ ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں: ظفر اقبال

ٹانک (ملت + آئی این پی) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہے جن ملکوں نے تعلیم پر زور دیا آج وہ ترقی کی دوڑ میں سب سے اگے ہیں جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا ایک کامیاب ادارہ ہے اس ادارے کے قیام میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے مجھے امید ہے اس ادارے سے فارغ ہونے والے طلباء کا مستقبل روشن ہے۔وہ جمعرات کو وانا کیڈٹ کالج میں یوم والدین کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج وانا سے فارغ طلباء ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل ہوکر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے جسمیں والدین اور اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے تقریب کے بعد گورنر کے پی کے نے وانا میں احمدزئی وزیر قبائل، محسود قبائل ،برکی ،اور سلیمان خیل قبائل کے ساتھ مشترکہ جرگہ کیا قبائلی مشران ملک اجمل وزیر اور ملک مسعود الرحمان محسود نے گورنر کے پی کے کو جنوبی وزیر ستان کے تمام مسائل سے اگاہ کیا گورنر خیبر پختونخوا اقبا ل ظفر جھگڑا نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے عوام کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے قیام امن میں پاک فوج کے جوانوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ دیکر امن بحال کیا اپریشن ضرب عضب بڑی کامیابی سے اخری مراحل میں ہے جو با قیات ہیں ان کو ختم کرنا ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ یہ صرف فوج کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہم سب پر فرض ہے کہ ان باقیات کا خاتمہ کیا جائے اور اپنے ملک کی سالمیت کو بچایا جائے آج بھی قوم کی نظریں فاٹا کے عوام پرہے اس موقع پر جی او سی خالدجاوید، سینٹر،صالح شاہ، ایم این اے غالب خان ، سکاؤٹس کمانڈنٹ تیمورداود بھی موجود تھے گورنر خیبر پختونخوا نے سپنکئی رغزئی اور وانا کیڈٹ کالج میں جنوبی وزیرستان کے لئے پچاس ،پچاس سیٹیں مختص کرنے کا اعلان کیا تما م ٹیوب ویلوں کو شمسی میں تبدیلی کرنے لوڈشیڈنگ میں کمی وانا ،جنڈولہ ،کانیگرام اور مکین تک سڑکیں بنانے کا اعلان کیا۔