خبرنامہ خیبر پختونخوا

جھگیاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان شہری جاں بحق

ایبٹ آباد: (اے پی پی) جھگیاں شاپنگ مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے افغان شہری کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق محلہ ٹینکی ہری پور میں رہائش پذیر 32 سالہ افغان شہری ایوب ولد بہرام اپنے رشتہ داروں سے ملنے جھگیاں آیا تھاجونہی وہ یونس مارکیٹ جھگیاں میں گاڑی سے اترا تو 2 نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد دونوں حملہ آورفرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی کینٹ پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ کینٹ پولیس نے ورثاء کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔