خبرنامہ خیبر پختونخوا

جہانگیرہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں، لیاقت خٹک

نوشہرہ: (ملت+اے پی پی)ضلع ناظم لیاقت خان خٹک اور ایم پی اے ادریس خان خٹک نے کہا ہے کہ جہانگیرہ میں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اکوڑہ خٹک میں نیو فروٹ اینڈ سبزی منڈی کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے تحصیل ناظم جہانگیرہ صادق خان خٹک، تحصیل کونسلر افضل شاہ، ریاض علی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تحصیل نائب ناظم حمیداللہ ، اسسٹنٹ کمشنر جاوید اقبال، ٹی ایم او ریاض اعوان، ضلعی ممبران عبدالرحمن اور عبدالغفور، تحصیل کونسلر کفایت شاہ ، سجاد خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں بنجر زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے مختلف ڈیموں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ تمام ویلج کونسلوں میں ٹیوب ویلز میں سولر نظام لگایاجارہا ہے ۔