خبرنامہ خیبر پختونخوا

جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک

بالاکوٹ:(ملت+اے پی پی) تلہانہ کے علاقے میں جیب کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ بالا کوٹ میں مسافر جیب سروئی سے گڑھی حبیب اللہ جا رہی تھی کہ تلہانہ کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد نے لاشوں اور جیپ کو اپنی مدد آپ کے تحت کھائی سے نکالا جب کہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔