خبرنامہ خیبر پختونخوا

جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع کے دوسرے روز شدید بد نظمی

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ اجتماع کی تقریبات کے دوسرے روز شدید بد نظمی کے باعث رضا کاروں کو شرکاء پر لاٹھی چارج کرنا پڑ گیا۔

نوشہرہ میں جے یو آئی (ف) کے صد سالہ اجتماع کی تقریبات کے دوسرے روز اس وقت شدید بدنظمی پیدا ہو گئی جب شرکاء نے اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی، شدید بدنظمی کے باعث اسٹیج کے قریب کھڑے رضاکاروں کو شرکاء کو پیچھے دھکیلنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صد سالہ تقریبات نوشہرہ کے علاقے اضا خیل میں جاری ہیں جس میں خصوصی طور پر شرکت کے لئے امام کعبہ اور سعودی وزیر برائے مذہبی امور کے علاوہ مختلف ممالک کے وفود پاکستان تشریف لائے ہیں۔