خبرنامہ خیبر پختونخوا

حاجی عدیل کی موت،پارٹی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگئی

عوامی نیشنل پارٹی:(ملتے+اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسفندیارولی خان نے پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کے وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرحوم پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔ پشاور سے جاری ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسفندیارولی خان نے کا کہنا ہے کہ حاجی عدیل کے موت سے اے این پی ایک مدبر اور باصلاحیت سیاست دان سے محروم ہوگئی۔ اسفندیارولی خان کا کہنا ہے کہ حاجی عدیل پارٹی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےتھے اور ملکی سیاست میں انکا کردار نمایاں ہے۔