خبرنامہ خیبر پختونخوا

حاجی عدیل کی وفات سے اے این پی ایک مدبر اور باصلاحیت سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے،ہوتی

پشاور (ملت + آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے پارٹی کے سینئر رہنما حاجی محمد عدیل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے خیبر پختونخوا اور بالخصوص اے این پی ایک مدبر ، اصول پسند اور باصلاحیت سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ حاجی محمد عدیلاے این پی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے اور ان جیسے صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ حق و انصاف اور صوبے کے حقوق کیلئے جدوجہد کی جس پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بقاء4 کیلئے حاجی محمد عدیل نے اپنی تمام زندگی وقف کر دی ،اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء4 شاید ہی کبھی پْر ہو سکے گا، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم حاجی محمد عدیل کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔