خبرنامہ خیبر پختونخوا

حج وعمرہ کیلئےجانےوالےمردوخواتین کیلئےایک روزہ تربیت پروگرام

ہری پور۔:(اے پی پی) رہنمائے عازمین حج کمیٹی ضلع ہری پور کے زیراہتمام عازمین حج و عمرہ گورنمنٹ سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے (مرد و خواتین) کیلئے ایک روزہ تربیت کے پروگرام کااہتمام کیا گیا ہے جو 22 مئی کو شیرانوالہ گیٹ جامع مسجد ہری پور میں صبح 8 بجے سے ایک بجے تک جاری رہے گا۔ تربیتی نشست میں فخرالزمان بابو محلہ گلی نمبر 7 ہری پور والے اپنی کابینہ کے ہمراہ عازمین حج کو تربیت دیں گے۔ عازمین حج سے استدعا ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت فرما کر سفر حج کے ارکان سیکھیں تاکہ سفر حج ارکان سنت کے مطابق ادا کر سکیں۔