خبرنامہ خیبر پختونخوا

حلقہ پی کے 82 پر 3 ارب 40 کروڑ روپے خر چ کرچکے ہیں: ڈاکٹر امجد علی

بریکوٹ (آئی این پی)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاؤن خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 82 میں3 ارب 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر خر چ کرچکے ہیں۔ پسماندہ علاقوں کے محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے حلقہ نیابت میں آمدورفت کے بہترین ذرائع فراہم کرنے کے لئے 25لینکس روڈ پر کام جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد مکمل ہوجائیں گے ۔ان لینکس روڈ کی وجہ سے علاقے کی زراعت اور روزگار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔سابق دور حکومتوں میں پسماندہ علاقے کے لوگوں سے ووٹ لیا گیا مگر ان کی محرومیوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وہاں کے لوگ بنیادی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ کے نواحی علاقہ ناٹ میرہ دیوالگے کے ایک کروڑ روپے خطیر رقم سے تعمیرہونے والے لنک روڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی بریکوٹ کے صدر خادم خان۔ سابق ضلعی کونسل کے امیدوار سجاد علی خان ، جنرل کونسلر شیر علی خان ، پی ٹی ائی کے رہنما قاضی عبدالجلال خان، جنرل کونسلر سمیر پراچہ کے علاوہ دیگر کارکنان کثیرتعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلند بانگ دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ اب تک پی کے 82 میں 88 کروڑ روپے لنکس روڈ ز،ایک ارب پبلک ہیلتھ ، 60 کروڑ روپے ایر یگشن ، 25 کروڑ روپے نئے اپ گریڈ تعلمی اداروں ، 20 کروڑ روپے بجلی اور 6 کروڑ روپے صحت کی مد میں خرچ کئے ہیں جبکہ 30 کروڑ روپے پلے گراونڈز او ر بوائے ڈگری کالج بریکوٹ میں تعمیر کر یں گے جس کیلئے 60 کنال اراضی درکار ہے اس پر تقریبا 60 کروڑ روپے لاگت آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا ۔ علاقے کی پسماندگی دور کر نے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کے کر پشن ناقص میٹرئل کے استعمال کی صورت میں فوری طور مجھ سے براہ راست رابط کر یں کیونکہ کر پشن اور کمشن کا دور گزر چکا ہے ۔ عوام کے حقو ق پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جا ئے گی ۔