خبرنامہ خیبر پختونخوا

حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے: اقبال ظفر جھگڑا

پشاور (ملت + آئی این پی) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے،شہید فوجیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں،دہشتگردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔پیر کو گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی۔اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے،شہید فوجیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔گورنر خیبرپختونخوا نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا۔۔۔۔(خ م)