خبرنامہ خیبر پختونخوا

حویلیاں ریلوے سٹیشن پر خاتون چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق

ایبٹ آباد:(اے پی پی) حویلیاں ریلوے سٹیشن پر خاتون چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ حبیب النساء زوجہ بشیر خان حویلیاں میں اپنے رشتہ داروں کو ملنے آئی ہوئی تھی اور اپنے گھر واپسی کیلئے حویلیاں ریلوے سٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس میں دوڑ کر بیٹھنے کی کوشش کی کہ اس دوران پاؤں پھسل جانے کے باعث وہ ٹرین سے گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔