خبرنامہ خیبر پختونخوا

حکمرانوں نے وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا

کراچی: (ملت+اے پی پی) شہر قائد میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن کے آخری روز خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن میں خواتین کی شرکت کے ثمرات بہت جلد پورے ملک میں نظر آئیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو بہتر بنانے کے لئے خواتین اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ کنونشن میں صوبے بھر سے آئی خواتین نے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کنونشن میں خواتین کی دلچسپی کے لئے مختلف سٹالز کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔