خبرنامہ خیبر پختونخوا

حکومت سےالگ ہونےپرغورکرسکتےہیں، حافظ حسین احمد

پشاور(اے پی پی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تحفظ خواتین بل کے حوالے سے مذہبی جماعتوں کوپس پشت ڈالنے پر حکومت سےالگ ہونےپرغورکرسکتےہیں۔حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ تحفظ نسواں بل جلدبازی اورمضحکہ خیز طریقے سے پیش کیاگیا، حکومت سےیک طرفہ تعاون نہیں کیاجاسکتا۔ جمعیت علمائےاسلام(ف)کی جنرل کونسل کااجلاس 12 اور 13 مارچ کوطلب کرلیاگیا۔