خبرنامہ خیبر پختونخوا

حیات آباد میں پولیس گاڑی پربم حملہ، دواہلکارشہید، تین زخمی

حیات آباد میں پولیس گاڑی پربم حملہ، دواہلکارشہید، تین زخمی
پشاور: (ملت آن لائن) پشاورکے علاقے حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب پولیس گاڑی پربم حملے کے نتیجہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوپولیس اہلکارشہید اورتین زخمی ہوگئے ۔شہیداہلکاروں میں اشرف نوراورحبیب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ذیشان اوراعجاز شامل ہیں ۔زخمیوں اورشہداء کی لاشوں کوفوری طورپرحیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا۔دھماکے کے بعد ریسکیو1122اوردیگرامدادی اداروں نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاجبکہ پولیس اورسکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کر دھماکے کی تحقیقات شروع کردیں۔ دھماکہ اتناشدیدتھاکہ اس کی آوازکئی کلومیٹردورتک سنی گئی۔