خبرنامہ خیبر پختونخوا

خانیوال: زہریلے چاول کھانے سے ایک مزدور جاں بحق

خانیوال: (ملت+اے پی پی) تلمبہ میں پولٹری فارم پر مزدوری کرنے والے پانچ مزدوروں نے دوپہر کے کھانے میں زہریلے چاول کھا لئے۔ جس سے پانچوں مزدور فیضان، وسیم، نعمان، عبد الرؤف اور شہروز کی حالت غیر ہو گئی۔ جنہیں تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتر اسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں فیضان دم توڑ گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق باقی چار مزدوروں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقع کی کاروائی کر رہے ہیں۔ متاثرہ افراد راجن پور کے علاقے جام پور کے رہائشی ہیں۔