خبرنامہ خیبر پختونخوا

خشک موسم ،بارشیں نہ ہونے سے بیماریوں میں اضافہ

پشاور (ملت نیوز) ہنگو ضلع بھر میں ایک عرصہ سے خشک موسم اور بارشیں نہ ہونے سے فضائی آلودگی کے باعث مختلف امراض کے شکار بیماریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کر لیا ہے۔ایک مختصر سروے رپورٹ کے دوران معلوم کیا گیا کہ اکثریتی مریضوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد با کثرت ہے۔ستا ہم ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور بی ایچ یوز سنٹرز میں حکومت کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے غریب مریض کو بھاری بر قم اخراجات پر پرائیویٹ میڈیکل سنٹر یا کلینکس میں علاج معالجہ کرنا پڑ رہا ہے۔مریضوں کے مطابق سرکاری ہسپتالوں اور اقربا پروری، جان پہچان اور اسر رسوخ کے حام مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجہ فراہم کرنے کی روایت قائم ہے۔جبکہ غریب مریضوں کو ادویات نہ ہونے کے بہانے میڈیکل سٹورز کا رخ کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو کہ غریب مریضوں کی استطاعت سے باہر ہے حتیٰ کہ غریب مریضو ں کی طبی معائنہ کرانے کے لئے ہسپتالوں کین ٹھوکرے کھا کر گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بالخصوص وزارت صحت سے پر زور مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر سرکاری ہسپتالوں کے ذمہ دار افسران سے ظلم و ذیادتی کے وضاحت طلب کر کے حکومت یونین کونسل کے سطح پرفری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کا بندوبست کرے۔تا کہ مزید بیماریاں پھیلنے کا راستہ روکا جا سکیں۔