خبرنامہ خیبر پختونخوا

پشاور: فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملہ، میجر اور ایک اہلکار شہید

پشاور(ملت آن لائن)پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملے میں پاک فوج کے میجر اور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کی گاڑی کی حیات آباد کے باغ ناران کے قریب سے گزررہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے خود کو گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے زخمی اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 2 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی جن میں ایک میجر اور ایک سپاہی شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش حملہ آور نے جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور موٹرسائیکل میں بھی دھماکا خیز مواد نصب تھا جب کہ دھماکے میں 10 سے 12 کلو مواد استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔