خبرنامہ خیبر پختونخوا

خٹک نے طالب علم کی ہلاکت کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کیلئے سمری پر دستخط کر دئیے

پشاور (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم کی ہلاکت کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کیلئے سمری پر دستخط کر دئیے۔ دستخط کے بعد سمری رجسٹرار پشاورہائی کورٹ کو ارسال کر دی گئی ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم کی ہلاکت کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کیلئے سمری پر دستخط کر دئیے۔ دستخط کے بعد سمری رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کو ارسال کردی گئی ہے۔ سمری میں ہائی کورٹ سے واقعے کی تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جوڈیشل انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیں گے۔