خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبراسمبلی؛ تنخواہوں میں اضافہ کی قرارداد منظور

پشاور: (آئی این پی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی عصمت اللہ نے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں و مراعات بلوچستان اسمبلی کے ممبران کے برابر کرنے کی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اسمبلی ارکان کی تنخواہیں و مراعات 80 ہزار روپے بنتی ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کے ممبران کی تنخواہیں چار لاکھ سے زائد ہے۔ خیبرپختونخوا کے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان نے سرکاری ملازمین کے لئے تو دس فیصد تنخواہیں بڑھا دی ہیں لیکن اپنے لئے پانچ سو فیصد تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ اراکین اسمبلی نے تنخواہیں بڑھانے کی قرار داد کو خوش آئند قرار دیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد کو غریب صوبے پر بوجھ قرار دیا ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد صرف قرارداد تک ہی محدود ہے اس پر عملدرآمد کرانا ممکن نہیں۔ حزب اقتدار کے ارکان اور صوبائی وزراء نے اپوزیشن کی قرارداد کی بالکل مخالفت نہیں کہ بلکہ خوشی سے منظور کرایا گیا۔