خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبراسمبلی:پی ٹی آئی کےارکان آپس میں الجھ پڑے

پشاور:(آئی این پی ) ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی مہر تاج روغانی کی زیر صدارت شروع ہونے والا اجلاس اس وقت ہنگامہ آرائی اور لڑائی جھگڑوں کی نذر ہوا ۔ جب پی ٹی آئی کے دو ارکان ارباب جانداد اور جاوید نسیم کے مابین باتوں باتوں میں تلخ کلامی ہوئی جو گالم گلوچ میں تبدیل ہو گئی ۔ جس سے اسمبلی ہال مچھلی بازار بن گیا۔ تاہم حکومتی ترجمان نے لڑائی جھگڑے کو جمہوریت کا حسن قرار دیا۔ اس تمام صورتحال سے اپوزیشن ارکان خوب محظوظ ہوتے رہے جس کے بعد حکومتی ارکان کی توپوں کا رخ اپوزیشن کی جانب مڑ گیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایوان کا وقار مجروح ہونے کو شرم ناک قرار دیا۔ پی کے 8سے نو منتخب مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی ارباب وسیم نے بھی پہلی بار ایوان میں ہلڑ بازی دیکھ کر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ اجلاس 25مئی تک ملتوی کر دیا گیا۔