خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرایجنسی‘آسمانی بجلی گرنےسے 2افراد جاں بحق ‘5 زخمی

باجوڑ ایجنسی (آئی این پی) باجوڑ ایجنسی میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو باجوڑ ایجنسی کے علاقے سلارزئی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ اس دوران ا?سمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔