خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرایجنسی ،افغانستان سے پاکستان میں موبائل بیٹری کی سمگلنگ کی کو شش ناکام

خیبرایجنسی (ملت + آئی این پی) افغانستان سے پاکستان موبائل بیٹری کی سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی ،کسٹم سپر ٹنڈنٹ نعیم نے ٹرالر کے خفیہ خانوں سے ہزاروں کی تعداد میں بیٹری برامد کرکے ٹرالر اور بیٹریوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر کسٹم حکام نے افغانستان سے پاکستان کو غیر ملکی موبائل کمپنی کے بیٹری کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی موبائل بیٹری افغانستان سے آنے والے ٹرالر نمبر 76974kblکے خفیہ خانوں سے برامد کر کیا کسٹم ذرائع کے مطابق کہ سپرٹنڈنٹ نعیم اور محمود الحسن کو اطلاع ملی کے ٹرالر میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی مو بائل کمپنی کے بیٹری سمگل کیا جارہا ہے جس پر کاروائی کرتے ہو ئے ٹرالر کے خفیہ خانوں سے 9900موبائل بیٹری بر امد کرکے ٹرالر اور مال کو تحویل میں لے کر کسٹم ہاوس منتقل کر کیا واضح رہے کہ طورخم کسٹم نے ایک ہفتے پہلے بھی کاروائی کرتے ہوئے افغانستان کو بھاری مقدار میں یوریا کی سمگلنگ ناکام بنا دی تھی ۔