خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرایجنسی : فورسز کی کاررروائی، بارود سے بھرے 2سلنڈر برآمد

خیبرایجنسی(آئی این پی )سیکورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے 6 سی این جی سلنڈرز برآمد کیے جن میں سے 2 بارود سے بھرے ہوئے تھے۔ کارروائی خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں کی گئی جہاں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر نالاکھجوری کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپا مارا۔ دوران کارروائی مکان سے 6 سی این جی سلنڈرز برآمد ہوئے جن میں سے 2سلنڈرز بارودی مواد سے بھرے ہوئے تھے۔ سیکورٹی فورسزکی کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔