خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرایجنسی میں سڑک کنارے بم دھماکا: ایک اہلکار زخمی

خیبرایجنسی میں سڑک کنارے بم دھماکا: ایک اہلکار زخمی

خیبر ایجنسی میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے کسٹم عملےکا ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں شیخ وال کے مقام پر پاک افغان شاہراہ پر نصب بم دهماکہ ہوا جب کہ دهماکے کے وقت کسٹم عملہ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تهی۔

دھماکے کی زد میں آکر کسٹم عملے کا ایک اہلکار زخمی ہوا جسے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

دهماکے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گهیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

انتظامیہ کے مطابق کسٹم عملے کی گاڑی حسب معمول پشاور سے عملہ لے کر طورخم کسٹم ہاوس جارہی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو فاٹا میں دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے اور میران شاہ میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان امن کپ کے ذریعے ثابت کریں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فاٹا میں زندگی معمول پر ہے اور یہاں شہریوں کو تمام سہولیات میسر ہیں۔
شمالی وزیرستان میں برطانوی میڈیا اور پاکستان الیون کے درمیان دوستانہ میچ

خیال رہے کہ پاک فوج، پی سی بی اور پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے تعاون سے میران شاہ کے یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان میچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔