خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرایجنسی میں فائرنگ سے خاصہ دار فورس کا اہلکارشہید

جمرود:(آئی این پی) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے خاصہ دارفورس کے اہلکار کو شہید کردیا اور فرار ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاں بحق اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے واپس گھر جارہا تھا کہ سخی پل پر گھات لگائے نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کا اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔