خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرمیڈیکل کالج میں اوپن میرٹ داخلے جاری

پشاور۔17اکتوبر(ملت + اے پی پی )خیبرمیڈیکل کالج میں اوپن میرٹ کے داخلے جاری ہیں۔ جوائنٹ ایڈمشن کمیٹی نے پہلے روز 152طلباء وطالبات کے انٹرویوز کرکے داخلے دیئے ہیں۔ اوپن میرٹ کی نشستوں پر مزید 163طلباء کو داخلے دیئے جائینگے‘ خیبرمیڈیکل کالج میں سال اول کے داخلہ کی کل نشستیں 250ہیں اوپن میرٹ کے داخلے 20اکتوبر تک جاری رہیں گے طلباء وطالبات اور والدین نے خیبرمیڈیکل میں اپنے داخلے کو ایک بڑاعزاز قرار دیتے ہوئے جائنٹ ایڈمشن کمیٹی کے داخلہ نظام کو شفافیت پر اطمینان کااظہار کیا۔