خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرٹیچنگ ہسپتال میں8 اسسٹنٹ پروفیسر ز مستقل

پشاور۔02 فروری (اے پی پی )خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بورڈآف گورنرز نے سلیکشن ،پروموشن کمیٹی کی سفارش پر8اسسٹنٹ پروفیسرز کومستقل بنیادوں پرجبک دوفزیشن اورکنسلٹنٹ کو فکسڈ پے پربھرتی کرنے کی منظوری دے دی ،ان ڈاکٹروں کے شعبہ حادثات واتفاقیہ کے ٹی ایچ اورکے ایم سی میں تعنیاتی کی گئی ہے ان میں ڈاکٹرمحمدعمران ،ضیاء محمد ،محمدحفیظ ،آمنہ گل،محمداصغر،شبنم عامر،شازیہ افتخار،آصف حسین منیر،سرزمان خان، عامرفرخ اورمحمدسجاد علی شامل ہیں۔