خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخواحکومت کا صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے نئی ہیلتھ پالیسی کی تشکیل کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے نئی ہیلتھ پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نئی ہیلتھ پالیسی اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کے تعاون سے آئندہ ماہ تیار کرلی جائے گی۔ ترجمان نے بتایاکہ صوبائی حکومت نے صحت سہولت کارڈ کی 7قبائلی اضلاع میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس وقت 14.5 ملین سے زائد افراد صحت سہولت کارڈ پروگرام کے تحت مفت طبی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔