خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخواہ اورگلگت: فوج مواصلاتی روابط بحال کرنے کیلئے کوشاں

پشاور:(اے پی پی)فوج مواصلاتی رابطہ بحال کرنے کے کام پر دن رات کوشاں، خیبرپختونخواہ اور گلگت میں سڑکوں کی بحالی کیلئے چھ سو فوجی کام کر رہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں ایک سو ساٹھ کلو میٹر طویل سڑک صاف کر دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اہم سڑکوں کی جلد بحالی کیلئے بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا،بلتستان میں بند راستوں کو کھولنے کیلئے فوجی دستے دن رات مصروف ہیں۔ چھ سو فوجیوں پرمشتمل دو انجینئر بٹالینزامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انجینئرنگ پلانٹ کی ساٹھ مشینیں متاثرہ علاقوں میں کام کررہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا،گلگت بلستان میں بند راستوں کو کھولاجا رہا ہے۔ قراقرم ہائی وے اورگلگت،اسکردو شاہراہ کھولنے کیلئے تین سو پچاس فوجی اور اڑتیس مشینیں مصروف ہیں۔ گلگت بلستان میں ایک سو ساٹھ کلومیٹرطویل سڑکیں صاف کردی گئیں۔ متاثرہ سڑکوں پر بیس مقامات پرگرنے والے تودے ہٹا دیے گئے۔ مینگورہ مالم جبہ اورالپوری روڈ کو کھول دیا گیا۔