خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخواہ پولیس ملک کی سب سےبہترین اوربہادرفورس ہیں: افتخارحسین

مردان (آئی این پی )سابق وزیر اطلاعات میا ں افتخار حسین نے کہاہے کہ خیبر پختونخواہ پولیس ملک کی سب سے بہترین اور بہادرفورس ہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مزید بہتر ہو رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائٹ منجمنٹ مردان میں تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس پورے پاکستان کے پولیس فورس کیلئے رول ماڈل ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔قیام امن کیلئے پولیس فورس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ جدیدسائنسی خطوط پر تربیت حاصل کرناقابل ستائش ہیں ،انہوں نے پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائٹ منجمنٹ کی کارکردگی کومثبت الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ یہ پولیس عوام کو بچانے کی خاطر اپنے جانوں کے خاطر نظرانے پیش کرے اور عوام ان کی قربانیوں کو فراموش کریں اور پولیس کیلئے یہ بھی ایک بڑا چیلنج ہے کہ وہ ان اعلی اقدار کو قائم رکھیں اور ان میں مزید بہتری لائیں۔ ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں قربانی کے جذبے سے سر شار ہوں اس قوم کو شکست دینا ناممکن ہو جاتا ہے، پولیس اور عوام میں فاصلے ختم کرنے کیلئے خیبر پختونخواہ پولیس جدید اصلاحات اور بہتری کیلئے کو شاں ہیں ، DRC,PAS,PAL,PLC,CRVS,IVS,VVS اور دیگر جدید سہولیات کی وجہ سے عوام الناس کا پولیس پر اعتماد بحال ہو رہا ہیں۔مہمان خصوصی نے پروگرام کے اختتام پر خیبر پختونخواہ پولیس کے ٹریننگ کورس مکمل کرنے والے افسران و اہلکاروں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔