خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا اور چینی کمپنیوں کے مابین انرجی ،فری صنعتی زون اور آئی ٹی سمیت تعاون کے 12معاہدوں پر دستخط

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) خیبرپختونخوا اور چینی کمپنیوں کے مابین انرجی فری صنعتی زون،آئی ٹی اور سڑکوں کی تعمیر سمیت تعاون کے 12معاہدپر دستخط صوبائی وزیر عنایت اللہ نے معاہدوں پر دستخط کیے، چینی کمپنی حطار انڈسٹریل زون میں 225میگاواٹ بجلی کا منصوبہ لگائے گی، صوبے میں 200ایکٹر پر مشتمل ٹیکنالوجی پارک بنایا جائے گا ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عویٰ کیا صوبے میں30 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لا سکتا ہوں،سی پیک کے مغربی روٹ پر وفاقی حکومت سے تحفظات ختم ہو گئے ہیں،چینی سرمایہ کاری کے لیے وفاقی حکومت تعاون کر رہی ہے سی پیک کے تحت گلگت سے چترال تک متبادل راہداری روٹ بھی بنے گا۔ بیجنگ میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ہونے والے کامیاب روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں چینی کمپنیوں نے شرکت کی اور گہری دلچپی کا اظہار روڈ شو میں خیبرپختونخوا اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے 12 معاہدوں پر دستخط ہوئے جس میں انرجی فری صنعتی زون،آئی ٹی اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہے ۔خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر عنایت اللہ نے معاہدوں پر دستخط کیے،طے پانے والے معاہدوں میں چینی کمپنی خیبرپختونخوا کے علاقے عطار میں انڈسٹریل زون میں 225میگاواٹ بجلی کا منصوبہ لگائے گی جس کیلئے 2000سے 3000 ایکڑ تک زمین فراہم کی جائے گی،اس کے علاوہ مانسہرہ میں 88ایکڑ پر مشتمل اکنامک زون قائم کیا جائے گا،اس کے علاوہ ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل ایک اور اکنامک زون قائم کیا جائے گا،چترال میں 610میگاواٹ کا پاورپلانٹ لگایا جائے گا،چینی کمپنی سی سی کے انرجی15ہزار بیرل کی آئل ریفائنری لگائے گی ،صوبے میں 200ایکٹر پر مشتمل ٹیکنالوجی پارک بنایا جائے گااور اس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر اور ریلوے کی بہتری کے معاہدے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پاکستانی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک )کے مغربی روٹ پر وفاقی حکومت سے تحفطات ختم ہو گئے ہیں مغربی روٹ پر اس وقت کام جاری ہے کے پی کے میں چینی سرمایہ کاری کے لیے وفاقی حکومت تعاون کر رہی ہے سی پیک کے تحت گلگت سے چترال تک متبادل راہداری روٹ بھی بنے گاکے پی کے میں چینی سرمایہ کاروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کے پی کے میں سی پیک پراجیکٹس کی سکیورٹی کے لیے 5ہزار پولیس اہلکاروں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے صرف کے پی کے میں 30 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لا سکتا ہوں ۔پرویز خٹکنے دعوی کیا کہ اس وقت صوبے میں 15 ارب ڈالرز چینی سرمایہ کاری پر بات چیت جاری ہے بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک سے چین کے صوبہ ٹیان چن کے سرکاری عہدیداروں اور چینی کمپنی چائنہ انٹرنیشنل کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے سربراہ فن چھیوچھن نے ملاقات کی۔ملاقات میں روڈ شو کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور اس میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو یکم جون کو چین میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔