خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا تحفظ نسواں بل مسترد:اسلامی نظریاتی کونسل نے 33 سے زائد دفعات غیر شرعی قراردیدیں

پشاور:(آئی این پی) اسلامی نظریاتی کونسل نے خیبرپختونخوا تحفظ نسواں بل مسترد کرتے ہوئے بل کی 33 سے زائد دفعات غیر شرعی اور غیر اسلامی قرار دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلامی نظریاتی کونسل نے خیبرپختونخوا تحفظ نسواں بل مسترد کردیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے خیبرپختونخوا حکومت کو متبادل نسواں بل بنا کر دینے کی پیشکش کر دی گئی۔ کونسل کے مطابق بادی النظر بل کے ذریعے خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بل میں این جی اوز کا عمل دخل زیادہ نظر آتا ہے جو غیر شرعی ہے۔ بل کے 33سے زائد دفعات غیر شرعی اور غیر اسلامی ہیں۔(اح)