خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے، مولانا شجاع الملک

خیبرپختونخوا حکومت

خیبرپختونخوا حکومت مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے، مولانا شجاع الملک

ملاکنڈ۔ (ملت آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف)کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام کے مسائل میں مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے اور حکومتی ممبران صوبے کو مسائل کے دلدل میں دھکیل کر اسلام آباد اور بنی گالہ میں عیش و عشرت کر رہے ہیں، ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کوپر میں جمعیت علماء اسلام (ف)تحصیل درگئی کے زیر اہتمام ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق سینیٹر اور ضلعی آمیر صاحبزادہ خالد جان اور مولانا حمید اﷲ روغانی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ ضلعی آمیر صاحبزادہ خالد جان نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں ایم ایم اے کی پلیٹ فارم سے بھر پور حصہ لیکر صوبہ بھر میں کلین سویپ کرینگے اور حکومت بنائینگے کیونکہ صوبے کے عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور عملی تبدیلی کے لئے جمعیت علماء اسلام اور دینی جماعتوں کے اتحاد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آئس نشے کے بڑھتے شرح سے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے اس لئے آئیں نشے کے روک تھام کے لئے علاقے کے عوام اور مشران اپنا کردار ادا کریں ۔ صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی صرف ان کے منتخب ممبران کے حجروں تک محدودہے اور تمام منتخب ممبران عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیل کر بنی گالہ کا طواف کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بھر پور کامیاب حاصل کرکے عوام کے محرومیوں کا آزالہ کرینگے تاہم عوام بھی سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں تاکہ عوام کا قیمتی وقت مزید ضائع نہ ہوں ۔