خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

پشاور: (ملت+اے پی پی) اقتصادی راہدری منصوبے میں چین کی جانب سے مغربی روٹ پر کام شروع نہ کرنے کی وضاحت نے خیبرپختونخوا حکومت کو ایک بار پھر تذبذب میں مبتلا کر دیا ہے۔ روٹ بنے گا یا نہیں اس معاملے پر وفاق کو واضح پیغام دینے کیلئے صوبائی حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے این پی کی جانب سے خیبرپختونخوا کو نظرانداز کئے جانے کے خلاف احتجاجی جلسے سے بھی وفاقی حکومت کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ صوبائی حکومت کو اس معاملے پر قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نولٹھا کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہو گا۔ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لانے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔