خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت کو احتساب کمیشن پر اپنی پوزیشن کلیئر کرنی چاہیے: سراج الحق

لاہور:(اے پی پی)میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر داعش خطرناک ہے تو عوام کو لوٹنے والے بھی داعش ہیں۔ ان کا کہنا تھا احتساب سب کا یکساں ہونا چاہیے خیبرپختونخوا کی حکومت کو احتساب کمیشن کے حوالے سے اپنی پوزیشن کلیئر کرنی چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الزام لگانے سے کوئی کرپٹ نہیں بنتا ۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کے احتساب کے لیے تیار ہیں۔