خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا درختوں نےسلیمانی ٹوپی پہنلی:سعد

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نقل کے لئے بھی عقل چاہئے‘ خیبرپختونخوا حکومت تو وفاقی حکومت کی نقل کرنے میں بھی ناکام ہے‘ تین سال بعد تین دیہات کیلئے پن بجلی منصوبہ عمران خان کا عوام سے سنگین مذاق ہے‘ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے جو نظر نہیں آتے۔ بدھ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام کو عمران خان کا دیدار نصیب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں بہتان تراشی اور جھوٹ کی سیاست عمران اینڈ کمپنی کو نامراد رکھے گی۔ نقل کے لئے بھی عقل چاہئے ہوتی ہے خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی نقل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے ناکام حکمران نالائقی چھپانے کے لئے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہیں۔ تین سال بعد تین دیہات کے لئے پن بجلی منصوبہ عمران خان کا عوام سے سنگین مذاق ہے‘ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے جو نظر نہیں آتے۔ (ن غ)