خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ اوہیروئن سمیت گرفتار

راولپنڈی: (ملت+آئی این پی) راولپنڈی پولیس نے خیبر پختونخوا میں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ کو ہیروئن سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا میں تعینات سب انسپکٹر عمر عرفان سے مبینہ طورپر 1400 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ بہانہ ماری پشاور میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات ہیں۔ پولیس نے تھانہ نصیر آباد میں سب انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا۔