خبرنامہ خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں جرائم کی روک تھام کے لئے اقدام

خیبر پختونخوا: (ملت+اے پی پی) حکومت نے ایلیٹ فورس کودس کروڑ روپے مالیت کی بارہ بکتر گاڑیاں حوالے کردیں۔ بم پروف اور جدید اسلحے سے لیس گاڑیاں سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے استعمال کی جائیں گی۔ پشاور میں حیات آباد کے باغ ناران میںکھڑی یہ بکتر بند گاڑیاں انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس کی ہدایت پر ایلیٹ فورس کے حوالے کی گئیں۔ دس کروڑ روپے مالیت کی یہ بکتر بند گاڑیاں بم پروف اور جدید اسلحہ سے لیس ہیں۔ ایس پی ساجد خان کے مطابق ایک بکتر بند گاڑی میں دس سے بارہ اہلکار وں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بکتر بند گاڑیوں سے ایلیٹ فورس زیادہ بہتر طریقے سے شہریوں کو بروقت اور موثر سیکورٹی فراہم کرنے میں کامیاب ہوگی۔